4 ستمبر 2012 - 19:30

لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے المیادین ٹی وی کے نامہ نگار کے سخت سوال کا اس کی توقع کے خلاف صرف دو کلموں پر مشتمل جواب دیکر اسے حیران کردیا۔

ابنا: المیادین ٹی وی کے ڈائریکٹر غسان بن جدو نے سیدحسن  نصر اللہ سےحزب اللہ کے پاس میزائلوں کی تعداد کے بارے میں مشکل سوال کیا جس کا  سید حسن نصر اللہ نے جواب دیا "خیر من الله"  یعنی ہمارے پاس میزائیلوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ سید حسن نصر اللہ نے سکیورٹی پر مبنی اس سخت سوال کا جواب کنایہ میں دے کر اسرائیل کو متنبہ بھی کردیا جس سے تل ابیب کی تشویش میں مزید اضافہ  ہوگا۔

.......

/169